Posts

Showing posts with the label shirk

تقلید شرک نہیں!! مقلد درحقیقت قرآن و سنت ہی کی اتباع کرتا ہے...

قرآن و سنت میں بعض احکام تو ایسے ہیں کہ جنہیں ہر معمولی لکھا پڑھا آدمی سمجھ سکتا ہے, ان میں کوئی اجمال ابھام یا تعارض نہیں ہے مثلا قرآن کریم کا ارشاد ہے لا یغتب بعضکم بعضا "تم میں سے کوئی کسی کو پیٹھ پیچھے برا نہ کہے." جو شخص بھی عربی زبان جانتا ہو وہ اس ارشاد کے معنی سمجھ جائے گا. اسکے بر عکس قرآن و سنت کے بہت سے احکام وہ ہیں جن میں کوئی ابہام یا اجمال یا دوسرے نصوص سے متعارض معلوم ہوتے ہیں. مثلا قرآن کریم کا ارشاد ہے والمطلقات یتربصن بأنفسھن ثلاثۃ قروء "اور جن عورتوں کو طلاق دیدی گئی ہو وہ تین قروء گزرنے تک انتظار کریں گی" عربی زبان میں "قروء" کے معنی ماہواری کے بھی آتے ہےاور طہر کے بھی. اس موقع پر ہمارے لئے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان میں سے کون سے معنی پر عمل کریں؟ اور ایسی بہت سی مثالیں اصول فقھ کی کتابوں میں ملتی ہیں. اب اسکے حل کی ایک صورت تو یہ ہے کہ ہم اپنی فہم و بصیرت پر اعتماد کر کےاس قسم کے معاملات میں خود کوئی فیصلہ کر لیں. اور دوسری صورت یہ ہے کہ ہم یہ دیکھیں کہ قرآن و سنت کے ان ارشادات سے ہمارے جلیل القدر اسلاف نے کیا سمجھا ہے ؟ چنانچہ قرو...