Posts

Showing posts with the label waldein

نوجوان تباہی کے دهانے پر

کسی بهی قوم کی پہچان اسکے نوجوانوں سے ہوا کرتی ہے . اگر کسی قوم کے نوجوان بہادر اور نڈر ہو تو  وہ قوم بهی سرخرو ہوکر سانس لیتی ہے اور اگر کسی قوم کے نوجوان بزدل ہو تو وہ قوم بهی دشمنوں کے نشانے پر ہی رہتی ہے. اور نوجوانوں کے صحیح اور خراب ہونے میں اکثر تربیت اور معاشرے کا دخل ہوتا ہے. لہذا سب سے سے پہلے مرحلے میں تربیت کے حوالے سے یہ بات سمجهہ لینی چاہئے کہ تربیت کا آغاز پیدائش کے بعد نہیں بلکہ حمل کے زمانے سے ہی شروع ہوجاتا ہے. حمل کے زمانے میں ماں کے جذبات و خواہشات بچے کیطرف منتقل ہوتے رہتے ہیں. اگر ماں کے جذبات قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر اللہ کا معمول ہو تو بچہ بهی للمتقین اماما کا مصداق ہوتا ہے اور اگر حمل کے دوران ماں کے جذبات ناچ گانہ فلمیں دیکهنا ہو تو بچہ خلف اضاعوا الصلوہ کا مصداق بنتا ہے.. لہذا ماوں کو اس زمانے میں بڑا خیال رکهنا چاہئے اور شوہروں کو بهی چاہئے کہ وہ ان سے شائستگی اور شگفتگی کیساته کلام کریں .. پهر دوسرا مرحلہ پیدائش کے بعد کا ہے . اسمیں گهر کے بڑوں کا اہم کردار ہوتا ہے کہ وہ بچپن ہی سے بچے کو اسلامی تہذیب سکهانے کا خاص خیال رکهے. اسکی غذا و صحت پر , عا...