نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نور ہیں یا بشر؟

ہر ماہ ربیع الاول میں یہ سوال زور پکڑتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نور ہیں یا بشر . جو کبهی کبهی معرکہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے.
حالانکہ دیکها جائے تو یہ سوال کرنا ہی درست نہیں کیوں کہ "یا" کے ذریعہ ایسی دو چیزوں کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے جو متضاد ہو یعنی ایک دوسرے کی ضد ہو. جیسے دن ہے یا رات , سورج ہے یا چاند , آدمی ہے یا حیوان. جبکہ نور اور بشر آپس میں متضاد نہیں. قرآن کریم میں اللہ تعالی نے فرمایا "و لا الظلمات ولا النور" نور کی ضد ظلمات (انرهیریوں) کو بتائیں. اسی طرح بشر کی ضد جن بتائیں, فرمایا "من الجنہ و الناس".
اسکو آسانی کے طور پر یوں سمجهئے جیسے کوئ مسلمان موچی سے پوچهے "تم موچی ہو یا مسلمان"
نائ سے پوچهے "تم نائ ہو یا مسلمان" تو جواب ملے گا کہ پیشے کے اعتبار سے موچی یا نائ ہوں اور دین کے اعتبار سے مسلمان ہوں.
اسی طرح آقا سرور کونین امام الانبیاء محبوب خدا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم ساخت کے اعتبار سے بشر  اور صفات کے اعتبار سے سراپا نور ہیں.

Comments

Popular posts from this blog

تقلید شرک نہیں!! مقلد درحقیقت قرآن و سنت ہی کی اتباع کرتا ہے...

کچراچی کو کراچی بناؤ ( #کچراچی_کو_کراچی_بناؤ )

Finding The True Ahlullah.