کیا مسلمان ہونا جرم ہے؟؟

آج ہر مسلمان اس فکر میں ہے کہ اسلام کا مثبت پہلو دنیا کے سامنے کیسے پیش کرے. بعض لوگوں کی اسلام کی طرف منسوب غلط حرکات و سکنات کیوجہ سے پورے عالم میں مسلمان پستی کا شکار ہے.  جہاں دیکھو مسلمان پر ظلم و تشدد,  یہاں تک کہ باہر ممالک میں مسلمان اگر اسلامی تعلیمات پر عمل کرے تو اسے دہشتگرد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے. ألا ماشاء اللہ. شام میں فلسطین میں برما میں ہر جگہ مسلمانوں پر ظلم اور پھر مسلمان ہی دہشتگرد؟؟ کیا ہماری غلطی صرف اتنی ہے کہ ہم مسلمان ہیں؟؟ کیا مسلمان ہونا جرم ہے؟؟
حضرت مفتی شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مسلمان ہونا جرم نہیں, اسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرنا جرم ہے.  آج ہماری پستی کی صرف ایک وجہ ہے کہ ہم نے ہر شعبے کی اہمیت کو تو جان لیا پھر اپنے اپنے شعبے میں محنت بھی کی لیکن ہم نے اپنے اسلام کی اہمیت کو نہ جانا اور نہ ہی اس کی تعلیمات کو زندگی میں لانے کی محنت کی.
مولانا ابو الحسن علی الندوی رحمۃاللہ علیہ ١۹٦١ میں برما میں خطاب کرتے ہوۓ فرماتے ہیں
" میں مومن کے نور (یعنی فراست مومن سے جو اللہ کی طرف سے ایک نور کی نظر ہوتی ہے) سے دیکھ رہا ہوں کہ تم دنیا میں مست ہوگۓ ہواور دین کو آہستہ آہستہ چھوڑ رہے ہو,  پس تم لوگ اپنی مصروفیات میں سے دین کیلئے وقت نکالو ورنہ ایسا نہ ہو کہ یہ زمین تم پر تنگ ہوجاۓ اور تمہیں یہاں رہنے نہ دیا جاۓ" اللہ تعالی ہمارے برمی بھائیوں کی غیب سے حفاظت فرمائیں آمین.
مقصد یہ بتلانا ہے کہ جرم مسلمان ہونا نہیں بلکہ جرم اسلام کو چھوڑنا ہے. ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اندر دیکھے کہ یہ چھ فٹ کا جسم جو اللہ نے دیا ہے اسمیں میں نے کتنے اسلامی احکامات کو جاری کیا ؟ کیا میرا لباس میرا انداز میرے اداب اسلامی تعلیمات کے مطابق ہیں؟ میرے ما تحت جو افراد ہیں ان میں اسلام کتنا بسا ہوا ہے ؟
افسوس ہاۓ افسوس ہم نے اسلام کو بس رزق میں کوشادگی اور میت کے ایصال ثواب ہی کیلئے محدود سمجَھ لیا.  ہم جتنا اوروں کے طریقے پر چلتے گۓ,  اتنے ہی نیچے گرتے گۓ. ہمیں کتنا پیارا مذہب ملا جسمیں ہر شعبے سے متعلق تعلیمات موجود ہیں. لیکن ہم نے اتنے مطھر اور پاکیزہ دین کو چھوڑ کر انکی اتباع کی کہ جنکو اپنے باپوں کے نام تک نہیں معلوم.
اللہ ہم سب کہ حفاظت فرمائیں.  ہمارے مسلمان بھائیوں کی غیب سے مدد فرمائیں.  آمین.

Comments

Popular posts from this blog

رزق لکھا جا چکا ہے تو محنت کیوں؟؟

کچراچی کو کراچی بناؤ ( #کچراچی_کو_کراچی_بناؤ )

تقلید شرک نہیں!! مقلد درحقیقت قرآن و سنت ہی کی اتباع کرتا ہے...