ہماری محبت کس کیلئے؟؟

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے.
المرء مع من أحب
آدمی روز محشر اسی کیساتھ اٹھایا جائیگا جس سے اسکو محبت ہوگی.
     محبت کا معنی اور مفہوم اس دور میں سمجھنا انتہائی آسان ہے کیونکہ ہر دوسرا بندہ عشق مجازی کا شکار ہے. اور یہی وہ چیز ہے جو اسے محبوب کی ہر بات ماننے پر مجبور کرتی ہے,  والدین کی نافرمانی, زیادہ کمانے کی حرص, یہاں تک کہ رحمت صفت والدین کو چھوڑنے پر بھی مجبور کردیتی ہے.
اس سے معلوم ہوا کہ آدمی کو جس سے محبت ہوتی ہے وہ اسی کے حلیے اور طریقے یا اسکی پسند کی ہوئی چیز کو اپناتا ہے. بس ہمیں اپنا موازنہ کرنا چاہئے کہ ہم کس سے محبت کرتے ہیں.
ہم میں سے ہر ایک شخص نے اپنے بچپن میں MY IDAEL  MY  یا  FAVOURITE PERSONALITY کے مضمون میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی شخصیت کا اظہار کیا ہوگا, لیکن کیا واقعی ہمارا یہ اظہار کرنا سچ تھا. آج کیا ہمارا انداز, حلیہ, طریقہ ویسا ہی ہے جیسے ہمارے نبی کا تھا.
اگر کوئی کافر ہمارے نبی کی توہین کرے تو پورے ملک میں اجتماع شروع ہوجاتے ہیں, لیکن صبح سویرے نبی کی سنت (ڈاڑھی) کو بلیڈ کی زد میں لاتے ہوۓ,  ہمارا ضمیر کیوں احتجاج نہیں کرتا ؟
آج ناچنے گانے والوں کے حلیے کو پسند اور پھر اسکو اختیار کیا جاتا ہے اور اگر کوئی ٹوپی و قمیص شلوار میں آجاۓ تو ملا کا طعنہ دیا جاتا ہے,  ارے  نادانو!! یہ ملا کا لباس نہیں یہ مدرسے کا لباس نہیں یہ نبی اکرم سرور کونین صلی اللہ علیہ و سلم کا بتایا ہوا لباس ہے.
آج ہر گلی میں انگلش میڈیم اسکول کھلے ہوۓہیں جہاں بس تعلیم کے نام پر مال لوٹا جاتا ہے اور انہی گلیوں کے مدرسے ویران پڑے ہوۓ ہیں, اسکول کیلئے تو صبح سات بجے بچے کو بھیج سکتے ہیں لیکن قرآن کریم کیلئے قاری صاحب کو گھر میں بلاتے ہیں. ہاۓافسوس!! دوسروں کی تہذیب سیکھنے سکھانے میں اتنے مست ہوۓ کہ اپنی تہذیب بھلا ڈالی.  ارے ذرا مجھے بتاؤ کیا پاکی کا کوئی انگریزی لفظ ہے ؟ ہاۓ افسوس اتنی پاکیزہ تہذیب کو چھوڑ کے گندگی میں دھستے چلے جا رہے ہیں.
ہم پر لازم ہے کہ ہم میں سے ہر ایک حساب لگائیں کہ اسے نبی سے کتنی محبت ہے؟؟ ایسا نہ ہو کہ زبان سے دعوی نبی کی محبت کا ہو اور اندر سے بالکل خالی ہو.
اللہ تعالی ہم سب کی حفاظت فرمائیں. آمین.

Comments

  1. يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ
    ماشا اللہ بہت اچھی تحریر

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

رزق لکھا جا چکا ہے تو محنت کیوں؟؟

کچراچی کو کراچی بناؤ ( #کچراچی_کو_کراچی_بناؤ )

تقلید شرک نہیں!! مقلد درحقیقت قرآن و سنت ہی کی اتباع کرتا ہے...